शुक्रवार, 14 सितंबर 2018


حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے
1
حرف ہے زندگی حرف ہی جان ہے
حرف سے ہی تو انسان انسان ہے
پیڑ دریا پہاڑ اور جنگل ہریک
حرف سے نابلد اور انجان ہے
حرف سے ہی تو انسںاں کی پہچان ہے
حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے
2
حرف آواز ہے دل کے جزبات کی
دل کے احساس کی اور خیالات کی
حرف سے ہے گناہ حرف سے نیکیاں
حرف ہی جان ہے سب عبادات کی
حرف رب کا ہی تو ایک فرمان ہے
حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے3

حرف ہے اک دعا حرف ہے بددعا
حرف ہے اک ندا حرف ہے اک صدا
حرف ہے ابتدا حرف ہے انتہا
حرف انداز ہے حرف ہے اک ادا
حرف خواہش بھی ہے حرف ارمان ہے
حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے
4
وید بھی حرف ہے حرف قرآن ہے
حرف شلوکوں میں ہے حرف ایمان ہے
حرف میں ہے فصاحت بلاغت بہت
حرف میں ہے فہم حرف نادان ہے
حرف مذہب ہے اور حرف شیطان ہے
حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے
5
حرف سے نفرتیں حرف سے پیار ہے
حرف سے جیت ہے حرف سے ہار ہے
حرف نا ہو اگر زندگی میں تو پھر
زیست مرگھٹ کی مانند سنسان ہے
حرف سے زندگی کتنی آسان ہے
حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے

6
حرف سے گل زباں حرف سے خار ہے
چیر دے قلب کو حرف تلوار ہے
حرف ہے چٹپٹا حرف ہے اٹپٹا
حرف شیریں بہت حرف میں کھار ہے
حرف سے ہی تو چہرے پہ مسکان ہے
حرف ذیشان ہے حرف ذیشان ہے

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

شاعر

  شاعر بے چارہ حب جاہ کامارا ہوتا ہے۔واہ  !   واہ  !   کے کلمات اس کے لئے ویسے ہی کام کرتے ہیں جیسے وینٹی لیٹر پر پڑے مریض کے لئے آکسیجن ...