نعت پاک
محمد مصتفی صل علیٰ کی شان کیا کہنا
نہیں آیا پھر ان جیسا کوئی ذی شان کیا کہنا
شہ والا شہ بطحی شہ کونین کیا کہنا
خدا کی نظر میں ان کی بھلا پھر شان کیا کہنا
یہ فرمان الٰہی ہے ہدایت کا خزانہ ہے
ملا ہے ان کی نسبت سے ہمیں قرآن کیا کہنا
جو نقش پا چلا ان کے تو پھر یہ فیض پایا ہے
بڑی مشکل تھی جو راہیں ہوئیں آسان کیا کہنا
کسی نے آئشہ ماں سے جو پوچھا ان کے بارے میں
بتایا زندگی ان کی تھی بس قرآن کیا کہنا
اندھیری رات سی زلفیں نگاہیں ماہ و اختر سی
ہوں گوہر دیکھ شرمندہ لب و دندان کیا کہنا
عرب کے ریگزاروں سے دروغ کفر میں جس نے
صداقت کی امامت کا کیا اعلان کیا کہنا
مدینے کی زیارت کا ہمیں بھی شرف حاصل ہو
مکمل ہوں کبھی اکمل کا یہ ارمان کیا کہنا
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें