गुरुवार, 31 अक्टूबर 2019

سیلفی

نمازوں کی سیلفی تلاوت کی سیلفی
کہ عمرہ و حج کی، سعادت کی سیلفی
صبح شام سیلفی، ہے دن رات سیلفی
ضروری ہے، ہر ایک حالت کی سیلفی
امانت خیانت خباثت کی سیلفی
شرافت ذلالت عداوت کی سیلفی
بنا سیلفی کے عبادات کیسی
پرستش اطاعت عبادت کی سیلفی
کسی کو اگر دے رہے ہیں دو کیلے
تو لیتے ہیں اپنی سخاوت کی سیلفی
عیادت کو جائیں عزیزوں کی اپنے
تو کھینچیں گے فوراُ عیادت کی سیلفی
ملاقات پیروں سے ہو جائے اپنے
ضروری ہے ایسی سعادت کی سیلفی
کبھی اپنے نیتا کے ہمراہ بھی لیں
محبت اخوت حمایت کی سیلفی
پلوں راستوں اور سڑکوں کی سیلفی
مکانوں دکانوں عمارت کی سیلفی
جو ہو جائیں بھرتی کسی ہوسپٹل میں
تو بھیجیں گے سب کو علالت کی سیلفی
سب اعمال تیرے اکارت کرے ہے
نئے دور کی ایک آفت ہے سیلفی
بنا سیلفی کے کہاں زندگی ہے
کہ اکمل سبھی کی یہ عادت ہے سیلفی

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

شاعر

  شاعر بے چارہ حب جاہ کامارا ہوتا ہے۔واہ  !   واہ  !   کے کلمات اس کے لئے ویسے ہی کام کرتے ہیں جیسے وینٹی لیٹر پر پڑے مریض کے لئے آکسیجن ...