حمد
تو ہے رب اور تو ہے خدا
تو نے ہم کو پیدا کیا
رزق یہ تو نے ہم کو دیا
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
رات کو یوں تاریک کیا
دن کو مزین تو نے کیا
تو ہی ہے بس الفتاح
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہے علیم اور تو ہے خبیر
تو ہے سمیع اور تو ہے بصیر
تجھ سے نہیں کچھ پوشیدہ
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہے مصور اور خالق
سارے جہانوں کا مالک
تجھ سے سوا ہے کون یہاں
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہی رحیم اور تو ہی کریم
تو ہی عزیز اور تو ہی حلیم
ایک تو ہی تو ہے رحماں
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہے جامع اور نافع
تو ہے ہادی اور رافع
تجھ میں ہی سب کچھ پنہاں
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
اول تو ہے تو آخر
تو ہی معین اور تو ناصر
تو ہی واحد ایک خدا
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
دیوبند 17.10.17
تو ہے رب اور تو ہے خدا
تو نے ہم کو پیدا کیا
رزق یہ تو نے ہم کو دیا
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
رات کو یوں تاریک کیا
دن کو مزین تو نے کیا
تو ہی ہے بس الفتاح
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہے علیم اور تو ہے خبیر
تو ہے سمیع اور تو ہے بصیر
تجھ سے نہیں کچھ پوشیدہ
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہے مصور اور خالق
سارے جہانوں کا مالک
تجھ سے سوا ہے کون یہاں
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہی رحیم اور تو ہی کریم
تو ہی عزیز اور تو ہی حلیم
ایک تو ہی تو ہے رحماں
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
تو ہے جامع اور نافع
تو ہے ہادی اور رافع
تجھ میں ہی سب کچھ پنہاں
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
اول تو ہے تو آخر
تو ہی معین اور تو ناصر
تو ہی واحد ایک خدا
لاالٰہ الللہ لاالٰہ الللہ
دیوبند 17.10.17
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें